مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ذرائع کے مطابق دو بم دھماکوں میں 128 عراقی شہری ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں جبکہ جنوری کے مہینے میں 541 عراقی شہری دہشت گردوں کے حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔ آچ کے دو بم دھمکاوں میں 43 افراد ہلاک اور 85 زخمی ہوگئے ہیں عراقی پولیس کے مطابق دھماکا بغداد کے وسطی علاقے میں واقع پرندوں کے بازار میں ہوا۔بم پرندوں کے پنجرے میں چھپایا گیا تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ عراق میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم عوامی اجتماعات میں بم دھماکے کرتی رہتی ہے القاعدہ کے بم دھماکوں میں امریکی فوج کا کبھی کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ بلکہ امریکی فوج القاعدہ دہشت گرد تنظیم کو دھماکہ خیز مواد فراہم کرتی رہتی ہیں ۔
آپ کا تبصرہ